
خلیج اردو
09 جون 2021
دبئی : ایک ایشائی مزدور کو اس لیے گرفتار کیا گیا تھا کہ انہوں نے مالی تنازع کی وجہ سے ایک شخص کو چاقو مار کر قتل کیا تھا۔
عدالت کے سرکاری ریکارڈ کے مطابق دبئی پولیس کو حالیہ دنوں میں لڑائی سے متعلق شکایت کی گئی تھی جو مزدوروں کے دو گروپوں کے درمیان تھی جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوا تھا۔
پولیس فوری طور پر اس مقام کی جانب گئی اور دیکھا کہ ایک مزدور خون یں لت پت تھا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے تمام مشکوک افراد کو گرفتار کیا لیکن وہ قتل سے انکاری رہے۔
حکام نے تحقیقات کیا اور ان کا ایسی مشین سے ٹیسٹ لیا جو دماغ کو پڑھ سکے۔ اس دوران مشتبہ شخص نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کیا۔
پولیس نے اس کیلئے میموری پرنٹ نامی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا۔ یہ مشین دماغ میں مخصوص لہروں کی تیزی سے ارتعاش کو محسوس کرتی ہے۔
جب تمام مشتبہ افراد کو مقتول کی تصویر دیکھائی گئی تو ان میں سے ایک کے دماغ میں لہروں میں ارتعاش بڑھ گیا۔ پولیس کی رپورٹ کے بعد ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا جس کے بعد کیس استعاثہ عامہ کو منتقل کیا گیا ہے۔
Source : Khaleej Times







