متحدہ عرب امارات

صفائی پر مامور ملازمین کمپنی کا صفایا کر گیا، چوری پکڑی گئی تو عدالت نے بھاری جرمانہ اور قید کی سزا سنا دی

خلیج اردو
دبئی: ایک صفائی کرنے والا جو ایک کمپنی میں خاکروب کی نوکری کرتا تھا ، کو کمپنی سے چوری کرنے کے الزام میں سزا سنائی گئی ہے۔ حکام کے مطابق ملزم کوع 30 ہزار درہم جرمانہ ، تین مہینے قید اور سزا پوری ہونے کے بعد جلاوطن کیا جائے گا۔

یہ واقعہ پچھلے سال نومبر کا ہے جہاں ایک صنعتکار نے رپورٹ کیا کہ ایک 35 سالہ ایشیائی باشندے نے اس کی کمپنی سے چوری کی ہے۔ انہوں نے اپنے دفتر کے قریب موجود یارڈ میں چوری کا مال چھپایا تھا۔

جب پولیس موقع پر پہنچی تو انہوں نے نگرانی والے کیمرے دیکھے اور دیکھا کہ ایک شخص دفتر کے ایک دراز سے اشیاء نکال رہا ہے۔

انہوں نے دراز کو تیز دھار آلے سے کھول دیا تھا۔ اس پر اسے گرفتار کیا جس نے تحقیقات کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا۔

انہوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ شام میں دفتر گیا اور پچھلے دروازے سے داخل ہوا۔ وہ چھپ کر باقی ملازمین کے جانے کا انتظار کرنے لگا۔

اس کے بعد وہ کیش باکس چلا گیا جہاں انہوں نے رقم چوری کی اور قریب کے رتیتلے علاقے میں اسے رکھا۔ اگلے دن اسے گرفتار کیا گیا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button