خلیج اردو
ابوظہبی:متحدہ عرب امارات میں ایک بار پھر سوموار سے تعلیمی اداروں میں تدریسی سرگرمیوں کا آغاز ہورہا ہے۔وزارت صحت نے طلبا، والدین اور تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو تمام حفاظتی اقدامات اور پابندیوں پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر اپنے جاری بیان میں وزارت صحت نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کی بحالی کے بعد ہم تمام والدین اور حصوصا اسکول انتظامیہ سےحفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے اور ٹیسٹنگ سے متعلق حکومتی شرائط کو پورا کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔متحدہ عرب امارات میں سرکاری تعلیمی اداروں کو دو مراحل میں کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 24 جنوری سے کے جی ،پہلی تا پانچویںاور بارویں،تیرویں جماعت کے طلبا تعلیمی اداروں میں کلاسز لے سکیں گے۔
دوسرے مرحلے میں چھٹی تا گیاریوں کلاسوں کے طلباتعلیمی اداروں میں تدریسی عمل میں حصہ لیں گے۔سرکاری اسکولوں کے معاملات کو دیکھنے والی تنظیم ایمریٹس اسکول اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے تمام سرکاری اسکولوں کو جاری مراسلے میں حفاظتی اقدامات کے حوالےسے ایک خاکہ پیچ کیا گیا ہے۔تمام اسکولوں کو ان اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مراسلے کے مطابق اسکولوں میں واپس آنے والے طلبا کو چار دن قبل کرائے گئے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دیکھانا ہوگی۔اس کے علاوہ طلبا کا ہر دو ہفتوں کے بعد بھی پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازم ہوگا۔اساتذہ اور دیگر اسٹاف کو بھی چار روز قبل کرائے گئے پی سی آر کی منفی رپورٹ پیش کرنا ہوگی۔
والدین کو بھی اسکول کے احاطے میں داخل ہونے کیلئے 96 گھنٹے قبل کرائے پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ اور الحوسن ایپ پر گرین اسٹیٹس دیکھانا ہوگا۔بچوں کے آن کلاسز لینے کے خواشمند افرادکو گھر سے ہی پڑھنے کی اجازت دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق تعلیمی اداروں میں ماسک پننا،سماجی فاصلہ برقرار رکھنا اور ڈس انفیکشن اسپرے کرانا لازم ہوگا۔تعلیمی اداروں میں کھیلوں اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں کے انعقاد کیلئے تمام شرائط پوری کرنا ہونگی تاہم ہر قسم کے ٹرپس پر پابندی ہوگی۔
متحدہ عرب امارات میں تین جنوری سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہونا تھا تاہم کورونا کیسز میں اضافے کے باعث تین ہفتوں کیلئے آن کلاسز کا اعلان کیا گیا تھا۔حکومت نے سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دی ہے۔