متحدہ عرب امارات

دبئی کی پانی و بجلی سے متعلق اتھارٹی دیوا کا اپنا ایک کسٹمر سروس سنٹر بند کرنے کا اعلان

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کی پانی و بجلی سے متعلق اتھارٹٰی دیوا کا ڈریگن مارٹ 2 میں قائم اپنا ایک کسٹمر سروس سنٹر اگلے ماہ سے بند کرنے کا اعلان ۔

دیوا کی جانب سے کہا گیا کہ اس کا فیوچر کسٹمر ہیپنس سنٹر اگلے ماہ سے مستقل طور پر بند کر دیا جائے گا، جس کا مقصد اسمارٹ سروسز کے استعمال کی ترغیب دینا ہے۔ اور دیوا کی تمام اسمارٹ سروسز کلاؤڈ پر دستیاب ہیں۔

دیوا اپنی عوامی خدمات  کو زیادہ سے زیادہ ڈٰیجٹیلائز کرنے کے لیے کوشش کر رہی ہے۔ دیوا پہلی سرکاری ایجنسی ہےجو اپنے صارفین کو سہولت دیتی ہے کہ وہ دیوا کے کسٹمر سنٹروں پر اسمارٹ ڈیوائسز کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ٹرانزیکشنز مکمل کر سکیں۔

مزید برآں، دیوا کے صارفین دیوا کے اسٹاف سے ویڈیو کال پر بات کرسکتے ہیں۔ دیوا نے جنوری 2020 سے ستمبر 2020 کے دوران 7 ملین ڈیجیٹیل ٹرانزیکشنز کر کے 285 ملین درہم کی بچت کی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button