عالمی خبریں

جاپان میں 7 اشاریہ 1 ریکٹر اسکیل شدت کا زلزلہ

 

خلیج اردو آن لائن:

جاپان کی میٹرلوجیکل ایجنسی کے مطابق ہفتے کے روز جاپان کے شمالی ساحل میں 7 اشاریہ 1 ریکٹر اسکیل شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ایجنسی کے جانب سے مزید بتایا گیا کہ ہے زلزلہ فوکوشیما ساحل کے قریب آیا، جس کی گہرائی 60 کلو میٹر تھی۔ تاہم، سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔

مزید برآں، زلزلہ جاپان کے مقامی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 8 منٹ پر آیا، جس کی شدت جاپان دارالحکومت ٹوکیو میں بھی محسوس کی گئی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button