متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات :ماسک نہ پہننے پر جرمانہ کرنے والے پولیس افسر پر دو افراد کا تشدد ، عدالت میں مقدمہ زیر سماعت

خلیج اردو
23 مارچ 2021
دبئی : دو عربی باشندوں کو عدالت میں مقدمے کا سامنا ہے کیونکہ انہوں نے ایک پولیس اہلکار پر اس وجہ سے تشدد کیا تھا کیونکہ پولیس افسر نے انہیں ماسک نہ پہننے پر جرمانہ کیا تھا، ان دونوں نے کرونا وائرس کے حوالے سے حفاظت اقدامات نہیں اپنائے تھے۔

عدالتی ریکارڈ میں موجود دتساویزات کے مطابق واقعہ 29 جنوری کو پیش ہوا تھا جہاں نائف کے گردونواح میں واقع ڈیرہ میں ایک پولیس افسر نے چار افراد کو دیکھا جنہوں نے ماسک نہیں پہنا تھا۔

مذکورہ افسر نے 46 سالہ پہلے ملزم سے کہا کہ وہ اپنے امارات کا شناختی کارڈ دکھائے۔ تاہم وہ شناختی ثبوت ظاہر کرنے میں ناکام رہا۔ ملزم نے خلاف ورزیوں پر جرمانہ ادا کرنے کی پیش کش کی لیکن افسر نے کسی بھی قسم کی ادائیگی قبول کرنے سے انکار کردیا۔

اس نے ملزم سے تھانے آنے کو کہا لیکن اچانک ملزم نے موقع سے بھاگنے کی کوشش کی تاہم وہ ایسا کرنے کی کوشش میں ٹریفک سائن کے کھمبے سے ٹکرا گیا۔ پولیس نے اسے موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا۔

دوسرا ملزم پولیس افسر کی ویڈیو بنانے لگا جس پر جب پولیس افسر نے فون مانگا تو اس نے افسر کو دھکا دیا۔ بعد میں اسے بھی گرفتار کرلیا گیا۔

پہلے ملزم کو پولیس اسٹیشن لے جانے کے دوران دعوی کیا گیا کہ اس کی دل کی حالت خراب ہوگئی ہے اور اسے فوری طور پر طبی امداد کی ضرورت ہے۔

اس پر ایک ایمبولینس طلب کی گئی تھی لیکن ابتدائی چیک اپ سے معلوم ہوا ہے کہ ملزم کے دل کی حالت بالکل درست ہے۔

استغاثہ عامہ نے مزید قانونی کارروائی کیلئے دونوں ملزمان کو دبئی کریمنل کورٹ کے پاس بھیجوا دیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button