
(خلیج اردو ) دبئی نے پانچ سالہ خودمختار ویزوں کا اجراء شروع کر دیا۔
جن لوگوں کی عمر 55 سال سے زیادہ ہے اور دبئی میں رہائش ہونا چاہتے ہیں انکے لئے سہولت کار ثابت ہونگے۔
عمر رسیدہ افراد اگر انکی آمدن 20 ہزار درہم ماہانہ سے زیادہ ہے یا انکی دبئی میں جائداد ہے جو 2 ملین درہم تک قیمتی ہے تو انکو پانچ سالہ خودمختار ویزہ مل سکتا ہے ۔
اگر بینک میں 1 ملین درہم تک رقم موجود ہو اور دبئی میں کاروبار کے غرض سے رہائش پدئر ہونا چاہتے ہوں تو وہ ویزہ حاصل کر سکتے ہیں ۔
یہ سکیم دبئی کے حکمران اور وزیر اعظم متحدہ عرب امارات عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کی جانب سے شروع کیا گیا ہے ۔2019 میں دبئی نے 5 اور 10 سالہ ویزوں کا سکیم نکالا تھا جس کا مطلب خارجیوں کو مالکانہ حقوق پر دبئی میں رہائش فراہم کرنا مقصود تھا ۔
Source: Khaleej Times







