
خلیج اردو
3 ستمبر 2020
قاہرہ: بدھ کو مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل میں تعلقات کی بہتری خطے میں امن کیلئے نیگ شگون ہے۔ اس سے نہ صرف اسرائیل کی سالمیت بلکہ فلسطینوں کے حقوق کی ضمانت ملے گی۔
اسرائیل کے وزیر اعظم بنجمن نتن یاہو سے ٹیلی فون پر گفتگو میں صدر سیسی نے علاقائی امن کیلئے اٹھائے جانے والے ہر اقدام کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ مصر ہر اس اقدام کی غیر مشروط حمایت کرے گا جس سے خطے کا امن جڑا ہو۔
انہوں نے فلسطینوں کے حقوق کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے ان کیلئے الگ وطن کے مطالبہ کی تائید کی اور کہا کہ اس سے اسرائیل کی سالمیت کو مزید دوام ملے گا۔
صدر سیسی نے کسی بھی ناخوشگوار فیصلے کے سنگین نتائج سے اگاہ کرتے ہوئے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جلد مذاکرات کی تجویز پیش کی۔
مصر کے صدر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان 13 اگست کو منظرعام پر آنے والے معاہدے نے ترقی اور خوشحالی کی ایک نئی سمت کا آغاز کیا ہے۔
یادر رہے کہ متحدہ عرب امارات تیسرا عرب ملک ہے جس نے اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ کیا ہے ۔ قبل ازیں 1979 میں مصر اور 1994 میں اردن نے اسرائیل کے ساتھ سامنے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔
جہاں تک اسرائیل اور فلسطین کے تنازع کا تعلق ہے ، عرب رہنما دو ریاستوں کی پالیسی کی حمایت کرتے آئے ہیں۔
عرب رہنما فلسطین کے اس مطالبے کی حمایت کرتے ہیں جس میں وہ 1967 کے 6 روزہ جنگ سے پہلے کی سرحدات پر مشتمل ہے۔
Source: Khaleej Times







