خلیج اردو آن لائن:
ابوظہبی حکام کی جانب سے بدھ کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ ابوظہبی میں خدمات سرانجام دینے کے لیے سماجی کارکنان اور سماجی خدمات کے دیگر ماہرین کو اب لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔
ڈیپارٹمنٹ آف کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے مطابق اس لائسنس کے رجسٹریشن آن لائن کروائی جا سکتی ہے۔ اور یہ رجسٹریشن بلکل مفت ہے۔ اور یہ رجسٹریشن کروانے کے لیے ابوظہبی گورنمنٹ سروس ایکوسسٹم کی ویب سائٹ کا استعمال کرنا ہوگا۔
جن سماجی کارکنان کو لائسنس حاصل کرنا ہوگا ان میں سماجی کارکنوں کے علاوہ، نان کلینکل سائیکولوجسٹ، طرز عمل کے تجزیہ کاروں، سائیکو تھراپیسٹس اور قونسلرز شامل ہیں۔
کمیونٹی ڈویلپمنٹ سیکٹر کی کی ڈائریکٹر ڈاکٹر بشرا الملا کا کہنا تھا کہ لائسنس کی شرط عائد کرنے کا مقصد ابو ظہبی میں سماجی خدمات کوالٹی کو بہتر بنانا ہے۔
مزید برآں، کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے سیکرٹری حماد علی الظہری نے مزید کہا: ” لائسنسنگ کی یہ شرط سماجی نگہداشت کے شعبے کو باقاعدہ بنانے میں ہماری کوششوں کا نتیجہ ہے، جو ابوظہبی میں ایک کے لئے اعلی درجے کی سماجی خدمات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سماجی مدد کے لیے ضرورت مند افراد کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی خدمات فراہم کرنے کے پیشہ ور افراد اور مراکز کے لئے پالیسیاں اور معیارات مرتب کرنے کے لیے ضوابط بھی تجویز کرے گا۔
Source: Khaleej Times







