خلیج اردو
دبئی : دبئی کی کریمنل کورٹ نے چار افریقی باشندوں کے گینگ کو 675,000 درہم جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے ۔ ان ملزمان نے ایک شپنگ کمپنی کے ملازمین کو چاقو سے ڈرا کر 675,000 درہم کی رقم چرائی تھی۔
گینگ کے افراد کو تین سال قید کی سزا بھی سنائی گئی۔ سزا مکمل ہونے کے بعد انہیں ملک بدر کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایک ملزم تاحال فرار ہے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق یہ کیس گزشتہ اکتوبر کا ہے جہاں ایک اکاؤنٹنٹ نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی کہ ایک شپنگ کمپنی میں دوران ڈیوٹی اسے زبردستی لوٹا گیا۔
ملزمان میں سے ایک کسی افریقی ملک میں سامان بھیجنے کی قیمت کے بارے میں پوچھنے کے لیے دفتر آیا۔ اکاؤنٹںٹ نے نرخ نامہ دیا جسے لے کر ملزم انتظار گاہ میں گیا اور کسی کو کال کی۔
دس منٹ بعد تین افریقی لوگ دفتر میں داخل ہوئے اور ملازمین کے موبائل فون ضبط کر لیے اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی۔
اکاؤنٹنٹ نے بتایا کہ ملزمان میں سے ایک نے اسے چاقو سے ڈرایا اور کمپنی تجوری کھولنے پر مجبور کیا۔ اس حملہ آور نے 670,000 درہم چھین لیے جس کے بعد وہ اور دیگر تین ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔
ایک پولیس افسر کے مطابق سی آئی ڈی نے کمپنی کے سیکورٹی کیمروں کو چیک کیا۔ پولیس مشتبہ افراد اور ان کے مقام کی شناخت کرنے میں کامیاب ہوئی جب ایک ٹیکسی ڈرائیور سے ایک موبائل فون ملا جو متاثرین میں سے ایک کا تھا۔
ڈرائیور نے بتایا کہ اس نے ایک پڑوسی امارات میں گینگ کو ڈراپ کیا ہے اور وہ افسران کو اس مقام پر لے گیا جہاں پلاننگ کے بعد ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
مشتبہ افراد میں سے ایک کو 39,000 درہم کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ اس نے اعتراف کیا کہ اس نے یہ رقم ڈکیتی میں اپنے حصے کے طور پر حاصل کی ہے۔ دو دیگر افراد کو ان کے قبضے سے اندازاً 30,000 درہم کے ساتھ گرفتار کیا گیا جس کے ساتھ متاثرین کے موبائل فون بھی تھے۔
تینوں افراد نے اعتراف کیا کہ باقی رقم چوتھے ملزم کے پاس ہے جس کو جو ابھی تک پکڑا نہیں گیا۔ دبئی کی اپلنٹ کورٹ نے ابتدائی عدالت کے جاری کردہ فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ملزمان کے اپیل مسترد کیے ہیں۔
Source: Khaleej Times