خلیج اردو
ابوظبہی : بدھ کی شام ابوظبہی کے مصفح صنعتی علاقے میں کارواں میں ایک بڑی آگ بھڑک اٹھی۔ امدادی ٹیموں نے بروقت اطلاع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کیا۔
ابوظہبی پولیس اور ابوظہبی سول ڈیفنس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور رہائشیوں کی طرف سے اطلاع ملنے پر آگ پر قابو پالیا گیا۔
پولیس کے مطابق حادثے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ آگ کی وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہے۔
میڈیا پر آنے والی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہر طرف بادل کا دھواں اٹھ رہے ہیں۔
Source: Khaleej Times