متحدہ عرب امارات

دبئی میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، 24 قیراط سونا 601 درہم فی گرام تک جا پہنچا، اس کے باوجود خریدار خریداری جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ کئی افراد غیر استعمال شدہ زیورات فروخت بھی کر رہے ہیں

۔ خلیج اردو
دبئی کے جیولرز کے مطابق سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود صارفین اپنی پہلے سے طے شدہ خریداری آگے بڑھا رہے ہیں، جبکہ کچھ خریدار ہلکے وزن اور نفیس ڈیزائن والے زیورات کو ترجیح دے رہے ہیں۔

ہفتے کے روز دبئی میں 24 قیراط سونا 601 درہم فی گرام پر فروخت ہوا، جو اب تک کی بلند ترین قیمت ہے، جبکہ 22 قیراط سونا 556.5 درہم، 21 قیراط 533.5 درہم، 18 قیراط 457.25 درہم اور 14 قیراط سونا 356.75 درہم فی گرام تک پہنچ گیا۔

ٹائٹن کمپنی کے انٹرنیشنل جیولری بزنس کے سربراہ آدتیہ سنگھ کا کہنا ہے کہ “ہم دو واضح رجحانات دیکھ رہے ہیں، ایک وہ صارفین جو پہلے سے منصوبہ بند خریداری کر رہے ہیں، اور دوسرے وہ جو کم وزن مگر اعلیٰ کاریگری والے زیورات کا انتخاب کر رہے ہیں، اس قیمت پر اعتماد سب سے زیادہ اہم ہو گیا ہے۔”

کانز جیولز کے منیجنگ ڈائریکٹر انیل دھناک کے مطابق “اب خریدار سونے کی بلند قیمتوں سے حیران نہیں ہوتے، شادیوں اور تہواروں کے لیے خریداری کا رجحان برقرار ہے، البتہ صارفین وزن کم کرکے اپنے بجٹ کے مطابق خریداری کر رہے ہیں۔”

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمتوں نے پانچ دن مسلسل نئی ریکارڈ سطحیں قائم کیں، جو عالمی سطح پر سونے کے مستحکم اور مسلسل اضافے کی عکاسی کرتی ہیں۔

جیولرز کا کہنا ہے کہ زیادہ قیمتوں کے باعث غیر استعمال شدہ پرانے زیورات فروخت کرنے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انیل دھناک کے مطابق “یہ دباؤ میں کی گئی فروخت نہیں بلکہ بہتر قیمت حاصل کرنے کا فیصلہ ہے۔”

آدتیہ سنگھ نے بھی پرانے سونے کے تبادلے اور مونیٹائزیشن میں اضافے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ “صارفین گھبراہٹ کے بجائے سوچ سمجھ کر اپنے زیورات کو جدید ڈیزائنز میں تبدیل کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button