
خلیج اردو آن لائن:
خود کو اماراتی کہنے والے یو اے ای کے رہائشی اور سوشل میڈیا اسٹار کو ایک لائیو ویڈیو میں بھنگ کے سگریٹ پینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ حکام نے منگل کے روز تصدیق کی ہے کہ ملزم کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔
دبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سوشل میڈیا پر ایک لائیو ویڈیو کے دوران بھنگ کے بھرے سگریٹ پی رہا تھا۔
دبئی پولیس کے کریمنل انویسٹی گینش افیئر کے چیف اسسٹنٹ کمانڈر میجر جنرل خلیل ابراہیم المنصوری نے وضاحت کی ہے کہ نوجوان سے توقع نہیں کر رہا تھا کہ حکام ڈیجیٹل اسپیس کو محتاط انداز سے مانیٹر کر رہے ہیں
انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر فوری شہرت کی حاصل کرنے کے لیے اس طرف راغب اور اس نے ایسا کرتے ہوئے یو اے ای کے قوانین کا احترام نہیں کیا۔
تاہم، انسداد منشیات ڈیپارٹمنٹ فوری کاروائی کرتے ہوئے اسے اس کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے گرفتار کرلیا۔
المنصوری نے کہا کہ معاشرے کو ایسے نمونوں سے بچانا ضروری ہے جو متحدہ عرب امارات کے قومی لباس کے پیچھے چھپ کر نوجوانوں کو قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ منشیات کے استعمال پر مبنی ویڈیو اور تصویریں دیکھ کر لوگوں میں انہیں استعمال کرنے کا رجحان بڑھتا ہے۔ اور جب سیلیبرٹیز ایسا کرتی ہیں تو اس سے نوجوانوں میں بھی ایسا کرنے کے امکانات میں اضافہ ہوتا ہے۔
Source: Khaleej Times







