متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریں

پاکستان سمیت 5 ممالک سے یو اے ای کے لیے پروازیں 21 جولائی تک معطل رہیں گی، اتحاد ایئرویز

 

خلیج اردو آن لائن:

اتحاد ایئر ویز کی جانب سے 5 ممالک سے یواے ای کے لیے پروازوں کی معطلی میں 21 جولائی تک کی توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔

قومی ایئر لائن کی جانب سے  کہا گیا ہے کہ ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا سے مسافر کی یو اے ای آمد پر پابندی 21 جولائی تک بڑھا دی گئی ہے۔

اس سے قبل ایئر لائن کی جانب سے سوشل میڈیا پر مسافروں کو آگاہ کیا تھا کہ بھارت سے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت جانے والی پرواز کی معطلی 21 جولائی تک بڑھا دی جائے گی۔

یاد رہے کہ ان ممالک سے یو اے ای کے لیے پروازوں پر پابندی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عائد کی گئی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button