خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات کرکٹ کے نئے فارمیٹ Ninety-90 Bash کی میزبانی کریگا

خلیج اردو: رواداری اور بقائے باہمی کے وزیر اور امارات کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے چیئرمین شیخ نھیان بن مبارک آل نھیان نے ایک نئی انٹرنیشنل کرکٹ لیگ "Ninety-90 Bash” کی منظوری دی ہے۔ اس حوالے سے ای سی بی اور شارجہ میں قائم Century Events and Sports FZC کے مابین معاہدے پر دستخط کئے گئے۔ ابوظبی میں منعقدہ دستخطوں کی تقریب میں شیخ نھیان نے شرکت کی۔ ای سی بی کے وائس چیئرمین خالد الزرونی، اے آر وائی گروپ کے چیئرمین سلمان اقبال، ابو ظبی اسپورٹس کونسل کے جنرل سیکریٹری عارف الاوانی، بخاطر گروپ کے خلف بخاطر، عبدالرحمن بخاطر اور سنرجی گروپ آف کمپنیز کے منیجنگ ڈائریکٹر عمران چوہدری بھی تقریب میں موجود تھے۔ "Ninety-90 Bash” اپنی نوعیت کی پہلی 90 بالوں سالانہ کرکٹ لیگ ہوگی اور یہ 2022 میں تاریخی شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی ۔ "Ninety-90 Bash” تین نامور علاقائی کاروباری افراد بخاطر گروپ کے چیئرمین عبدالرحمن بخاطر، اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے صدر اور پاکستان سپر لیگ کراچی کنگز ٹیم کے مالک سلمان اقبال اور عمران چوہدری کا آئیڈیا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں عالمی سطح پر بین الاقوامی کرکٹ کے علمبردار اور بانی عبد الرحمن بخاطر شارجہ میں ایک متنوع کاروباری نیٹ ورک چلاتے ہیں۔ انہوں نے کئی دہائیوں سے متحدہ عرب امارات میں کھیلوں کو فروغ دیا ہے اور وہ ملک میں کرکٹ کے ایک نئے دور کیلئے کام کررہے ہیں۔ عبد الرحمن بخاطر نے کہا کہ میں شروع ہی سے ہی متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کے سفر کا حصہ رہا ہوں اور میری پوری کوشش ہوگی کہ میں یہاں کرکٹ کے کھیل کو فروغ دینے اور اسے مقبول رکھنے میں کامیاب رہوں۔ انھوں نے کہا کہ یہ نیا دلچسپ فارمیٹ صرف متحدہ عرب امارات میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں کھیل کے لئے بالکل نیا فین بیس بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ سلمان اقبال نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ "Ninety-90 Bash” کرکٹ ہی کھیل کی ضرورت ہے۔ کھیلوں کا ارتقاء گذشتہ برسوں میں ہوا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ کرکٹ کو ایک نیا فارمیٹ دیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ یہ ایک نئی پیش کش ہے اور پوری ٹیم توقع کرتی ہے کہ نئے فارمیٹ کا یہ ٹورنامنٹ شاندار کامیابی حاصل کرے گا۔ عمران چودھری نے کہا نائنٹی 90 کا تجویز کردہ فارمیٹ ٹوئنٹی 20 کرکٹ سے کم ہوگا جس کا مقصد ہر مقابلے کو تیز سے تیز تر اور ایکشن سے بھرپور بنانا ہے۔ ای سی بی کے وائس چیئرمین خالد الزرونی نے کہا کہ ہم نائنٹی 90 بیش لیگ کے منتظر ہیں ۔ ہمیں اس معاہدے پر دستخط کرنے پر بہت فخر ہے۔ انھوں نے کہا کہ ای سی بی سالانہ ٹورنامنٹ کا منتظر ہے جو بہت دلچسپ ہونے والا ہے۔ نائنٹی 90 بیش کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔ متعدد معروف عالمی بزنس ہاؤسز اور کرکٹ کی ممتاز شخصیات اور بین الاقوامی کھلاڑی دستخط کرنے کے لئے تیار ہیں۔ نائنٹی 90 بیش متحدہ عرب امارات میں مقامی کرکٹ شائقین کو بروقت، لاجواب اور بلا شبہ سنسنی خیز ٹورنامنٹ پیش کرے گا

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button