متحدہ عرب امارات

دبئی نے 10 لاکھ ڈالر کا عالمی اے آئی فلم ایوارڈ اور 5 کروڑ درہم کا انفلونسرز پروگرام لانچ کردیا

خلیج اردو
دبئی: کابینہ امور کے وزیر محمد القرقاوی نے بدھ کے روز 10 لاکھ ڈالر مالیت کے مصنوعی ذہانت سے تخلیق کردہ فلم ایوارڈ اور 5 کروڑ درہم کے انفلونسرز ایکسیلیریٹر پروگرام کا اعلان کیا۔ یہ اعلان ون بلین فالوورز سمٹ 2026 کی تیاریوں کے دوران کریئیٹر ہیڈکوارٹر دبئی میں کیا گیا۔

ایوارڈ گوگل جیمنی کے اشتراک سے دیا جائے گا اور بہترین تخلیقی، حقیقی اور انسانیت دوست پیغام رکھنے والی مختصر اے آئی فلموں کو سراہا جائے گا۔ دس بہترین فلموں کو سمٹ کے دوران نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا جبکہ مکمل تفصیلات ستمبر میں جاری ہوں گی۔

اس موقع پر اماراتی گورنمنٹ میڈیا آفس کی ڈپٹی چیئرپرسن عالیہ الحامدی نے کہا کہ یہ ایوارڈ مکمل طور پر اے آئی سے تخلیق کردہ فلموں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، جن میں کہانی، اسکرپٹ اور پوسٹ پروڈکشن سب شامل ہیں۔

سمٹ کی چوتھی ایڈیشن 9 سے 11 جنوری 2026 تک جمیرا ایمیریٹس ٹاورز، ڈی آئی ایف سی اور میوزیم آف دی فیوچر میں منعقد ہوگی جس میں 400 سے زائد مقررین شریک ہوں گے اور تین ارب سے زیادہ افراد تک رسائی متوقع ہے۔

پروگرام کے تحت ٹک ٹاک اور اسنیپ چیٹ جیسے بڑے پلیٹ فارمز کے ساتھ شراکت داری بھی شامل ہے جبکہ 5 کروڑ درہم کا کریئیٹرز وینچرز پروگرام متعارف کرایا گیا ہے جو مواد تخلیق کرنے والوں کو مالی تعاون، مشترکہ منصوبے اور تربیت فراہم کرے گا۔

مزید برآں، کانٹینٹ کریئیٹرز ایکسیلیریٹر پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے جو انفرادی تخلیق کاروں اور کمپنیوں کو فنڈنگ اور عالمی سرمایہ کاروں تک رسائی فراہم کرے گا۔

پہلی بار سمٹ میں کانٹینٹ کریئیٹر کمپنیز پویلین بھی قائم کیا جائے گا جہاں 100 سے زائد چھوٹی کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کو اپنے خیالات اور منصوبے پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button