خلیج اردو – نوکرانی نے سونے کے آٹھ ہار ، بالیاں ، رنگ ، تین موبائل فون ، ایپل کی مصنوعات کا چارجر ، کپڑے ، تین ہینڈ بیگ ، پانچ بٹوے ، چھ گھڑیاں اور سات براس چوری کی تھی
دبئی کے عدالت کے مطابق ، فلپینا ئی نوکرانی نے ایک بار میں 14 پیراسیٹامول گولیاں کھاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی ، لیکن اسے بچا لیا گیا اور اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
اماراتی شخص کے مطابق پچیس سالہ نوکرانی گذشتہ دسمبر سے دبئی کے القسائز علاقے میں اسکے گھر پر ملازم تھی مارچ 2020 میں اس نے خودکشی کی کوشش کی تھی لیکن اسے بچالیاگیا تھا
انہوں نے بتایا کہ جب پولیس نے اس کا پاسپورٹ طلب کیا اور میں اسکا پاسپورٹ لینے کمرے میں گیا تو اس کے بیگ میں چوری ہونے والے چیزیں دیکھی
پولیس کو اگاہ کرنے پر خاتون ملازمہ نے اعتراف کیا جس کے بعد دوبئی پبلک پراسیکیوشن نے ان کے اوپر چوری کا الزام عائد کیا ہے
مقدمے کی سماعت 26 اگست کو ہوگی







