خلیج اردو – پولیس کے مطابق شارجہ کے ال خان پل ایک دوسرے سے ٹھکرنے والی گاڑیوں میں سات عرب شہری زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ جمعہ کے دن صبح نو بجے کے قریب پیش آیا تھا۔
پولیس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کچھ کے زخمی ہونے کی حالت تشویشناک ہے۔
یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی جن میں پانچ عرب نوجوان بیٹھے تھے لین سے باہر ہوئی اور دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی جس میں تین مصری جوان تھیں
تمام زخمیوں کو شارجہ کے ہسپتال منتقل کیاگیا تاہم ایک زخمی کو دبئی کے ہسپتال میں منتقل کیاگیا زحمیوں میں پانچ کو انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا تاہم دو کی حالت بہتر ہونے پر انہیں ہسپتال سے فارغ کیاگیا
پولیس تفتیش سے انکشاف ہوا ہے کہ حادثے کا سبب بننے والی گاڑی 17 سالہ شامی شہری چلا رہا تھا جس کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں تھا۔
الغرب پولیس اسٹیشن نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے







