خلیج اردو
دبئی: دبئی میں ایک شخص کو اپنی کمپنی سے 80,278 درہم غبن کرنے پر 5,000 درہم جرمانہ کر گیا ہے۔
ملزم جو متعلقہ ہیلتھ سنٹر میں منافع کا 70 فیصد حصہ دار ہے، کے دوسرے کاروباری پارٹنر نے ایک بار دیکھا کہ حساب و کتاب کی کتابیں پھاڑ کر ملزم کی جانب سے غلط رسیدیں موصول ہوئی تھیں۔
واقعے کے بعد اس نے ملزم سے جب پوچھ گچھ کی، تو اس نے اپنا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ وہ باقاعدہ طور پر منافع کو 70 اور 30 کے تناسب میں تقسیم کر رہا ہے۔
اس کے بعد متائثرہ فریق نے کمپنی کا اڈٹ کیا ہے جس کے بعد معلوم ہوا ہے کہ 80,278 درہم کی غبن ہوئی ہے۔
تمام تر شواہد اکھٹے کرنے کے بعد دبئی کریمنل کورٹ نے ملزم کو سزا سنائی۔
Source: Khaleej Times