خلیج اردو
دبئی: ایسے میں جب موسم گرما کی تعطیلات ہیں تو سمندر کے ساحلوں پر ڈوبنے کے حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جسے کم کرنے کے لیے حکام کی جانب سے ایک ماہ طویل آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔
فوجیرہ پولیس نے محکمہ شہری دفاع کے تعاون سے ہفتے کے روز ساحل سمندر پر ڈوبنے کے بغیر محفوظ موسم گرما مہم کا آغاز کیا ہے۔
ساحل سمندر پر جانے والوں کو تیراکی کے دوران حفاظتی معیارات اور قوانین سے آگاہ کرتے ہوئے تین زبانوں انگریزی، ہندی اور اردو میں چھاپے گئے فلائر فراہم کیے جائیں گے۔
فوجیرہ پولیس کے میڈیا اور تعلقات عامہ کے شعبے کے سربراہ کیپٹن محمد حسن البصری نے بتایا کہ ساحلوں اور تالابوں میں ڈوبنے کے حادثات کو روکنے کیلئے یہ مہم گرمیوں کے آغاز میں شروع کی گئی تھی۔
فیمیلیز سے کہا گیا ہے کہ وہ بچوں کو ساحل سمندر پر لاتے وقت احتیاط سے کام لیں۔
ساحل سمندر پر جانے والوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ لائف جیکٹ پہنیں اور غروب آفتاب کے بعد سمندر میں تیرنے سے گریز کریں۔
آگاہی مہم عوامی سمند کے ساحلوں، ریزورٹس اور ہوٹلوں سے متعلق چلائی جارہی ہے۔
Source: Khaleej Times