
خلیج اردو آن لائن:
دبئی کریمنل کورٹ میں ایک افریقی باشندے پر 577 گرام منشیات رکھنے اور دبئی میں اسمگل کرنے کے الزام میں مقدمے کا آغاز کر دیا گیا۔ ملزم دبئی ویزٹ ویزے پر آیا تھا۔
واقعہ اس سال جنوری کا ہے جب انسداد منشیات کے عہدیدران کو دبئی پولیس اور کسٹمز کی جانب سے ایک 48 سالہ سیاح کو غیر قانون مواد کے ساتھ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گرفتار کیے جانے کی اطلاع دی گئی۔
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تعینات کسٹم انسپیکٹر کو مدعاعلیہ کا بیگ معمول سے زیادہ بھاری محسوس ہوا تو اس نے مدعاعلیہ سے بیگ کھولنے کا کہا، لیکن اس نے اہلکار کے ساتھ تعاؤن کرنے سے انکار کر دیا۔
جس کے بعد دبئی پولیس کی مدد سے بیگ کھولا گیا تو اس کے اندر سے کوکین برآمد ہوئی۔
بیگ میں سے منشیات برآمد ہونے کے بعد ملزم نے اعتراف کیا کہ بیگ اسکا ہے لیکن اس نے بیگ کے اندر موجود منشیات سے متعلق لا عملی کا اظہار کر دیا۔
تاہم، فرانزک ٹیسٹ سے ثابت ہوا کہ بیگ سے برآمد سے ہونے والی منشیات کوکین ہے اور اس کا وزن 577 گرام ہے۔
ملزم اس وقت پولیس کی حراست میں ہے اور اس پر کریمنل کورٹ میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔
Source: Khaleej Times