پاکستانی خبریںمتحدہ عرب امارات

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اپنے بیٹے کے ہمراہ ماہ رمضان دبئی میں گزار رہے ہیں، دبئی کے خوشگوار موسم کی تعریف

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور باؤلنگ میں سوئنگ کےسلطان کے نام سے مشہور وسیم اکرم اور انکا بیٹا یہ ماہ رمضان دبئی میں گزار رہے ہیں۔

وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پر دبئی شہر کی تعریف کی اور خاص طور پر دبئی کے موسم کے حوالے سے خوشی کا اظہار کیا۔

وسیم اکرم نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ "میں اپنے بیٹے کے ساتھ دبئی میں رمضان کی چھٹیوں سے بھرو پور لطف اندوز ہو رہا ہوں۔ چند دوستوں سے ملنا بھی خوش گوار تجربہ رہا۔ بہترین شہر، بہترین موسم”۔

وسیم اکرم کے اس ٹویٹ کے ساتھ ہی وسیم کے متعدد مداحوں نے انہیں دبئی میں خوش آمدید کہا اور ان سے ملنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

وسیم اکرم کی ٹوئیٹ کے جواب میں ایک عائشہ نامی صارف نے لکھا کہ وہ دبئی کے موسم کے حوالے سے وسیم کے ساتھ متفق ہیں۔ اور وہ خوش ہیں کہ وسیم اپنے بیٹے کے ساتھ اچھا وقت گزار رہے ہیں۔

اسی طرح محمد خان نامی ایک مداح نے اپنے قومی ہیرو سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اور متعدد مداحوں نے انکے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button