پاکستانی خبریں

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا

 

خلیج اردو آن لائن:

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھارت کے سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔ منگل کے روز منموہن سنگھ  کے کورونا میں مبتلا ہونے کی تشخیص ہوئی ہے۔

منموہن سنگھ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہیں ایمز ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کروایا گیا ہے۔ منموہن سنگھ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں بھی لگوا چکے ہیں۔

عمران خان نے ٹویٹر پر ممنوہن سنگھ کی صحتیابی کے لیے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا "سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی کورونا سے جلدی صحت یابی کے خواہاں ہیں”۔

یاد رہے کہ عمران خان بھی ویکسین لگوانے کے بعد کورونا میں مبتلا ہوئے تھے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button