خلیج اردو: دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) نے پام جمیرہ میں پام مونوریل ٹرین اسٹیشنز پر نول کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی خدمات فراہم کرنے کے لیے نخیل کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کرلیے ہیں۔
کارپوریٹ ٹیکنالوجی سپورٹ سروسز سیکٹر، آر ٹی اے کے سی ای او محمد المدارب اور عمر خوری، چیف ہاسپیٹیلیٹی اینڈ ایسٹس آفیسر، نخیل نے مینا ٹرانسپورٹ کانگریس اینڈ ایگزیبشن 2022 کے موقع پر معاہدے پر دستخط کیے، جو منگل کو دبئی میں اختتام پذیر ہوئی۔
"نخیل کے ساتھ معاہدے پر دستخط آر ٹی اے کی جانب سے کرایوں کی ادائیگی میں متنوع اور سمارٹ آپشنز فراہم کر کے، ٹرانسپورٹ کے مختلف ذرائع استعمال کرنے میں صارفین کے تجربے کو بڑھانے کی خواہش کی نشاندہی کرتا ہے۔”
عمر خوزی نے کہا کہ "ہم پورے متحدہ عرب امارات میں Nol کارڈ استعمال کرنے والوں کیلئے پام مونوریل کی عالمی معیار کی سروسز فراہم کرنے کے عزم پر قائم ہیں۔ مشرق وسطیٰ میں پہلی اور واحد مونوریل کے طور پر، پام جمیرہ میں اہم مقامات کے درمیان رابطے بڑھانے کے لیے نخیل کے عزم کی عکاسی کرتی ہے اور ساتھ ہی اپنے صارفین کی سہولت کیلئے جامع اقدامات اٹھانے پر غور کرتی ہے۔