متحدہ عرب امارات

دبئی پولیس کو عوامی مقامات پر سکیورٹی، تحقیقات، حادثات کے لیے کمیروں کے استمعال کی اجازت دے دی گئی

شیخ محمد راش المکتوم نے یہ اجازت ایک قرارداد کے ذریعے دی

خلیج اردو آن لائن: دبئی پولیس کو عوامی مقامات پر سکیورٹی، تحقیقات، حادثات کے لیے کمیروں کے استمعال کی اجازت دے دی گئی ہے۔

بطور دبئی کے حکمران اور یو اے ای کی وزیراعظم اور نائب صدر کے شیخ محمد راشد المکتوم نے منگل کے روز دبئی پولیس افسروں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لیے سیکیورٹی کیمروں کی اجازت سے متعلق قرارداد جاری کی ہے۔

دبئی میڈیا آفس کے مطابق اس قرارداد کے مقصد دبئی پولیس کی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا اور پولیس اہلکاروں کی کارکردگی بہتر بنانا ہے۔

مزید برآں، اس کا مقصد لوگوں کا پولیس پر اعتماد بڑھانا، انکے حقوق کا تحفظ کرنا، احتساب اور شفافیت کو یقینی بنانا اور پولیس کی لوگوں کے ساتھ سلوک کو دستاویزی شکل دینا ہے۔

قرار داد کے مطابق دبئی پولیس عوامی مقامات پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں سے نمٹنے اور سیکیورٹی کو موثر بنانے کے لیے کیمرے استعمال کرنے کی مجاز ہے۔

قرار داد میں دبئی پولیس افسروں کو سیکیورٹی کیمروں کے استعمال اور عوام کی پرائیویسی سے متعلق قوانین عمل کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔

دبئی پولیس افسروں کو کسی بھی قسم کی سیکیورٹی فوٹیج کو محفوظ، کرنے ٹرانسفر کرنے یا شائع کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ ایسا کرنے کے لیے دبئی پولیس کی تفشیشی حکام یا عدالتی حکام سے تحریری اجازت لیناہوگی۔

اور ان قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں انہیں انضباطی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

خیال رہے کہ یہ قرار داد سرکاری گزٹ میں شائع کی جائے گی اور اشاعت کے دن سے نافذ العمل ہوگی۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button