متحدہ عرب امارات

بریکنگ نیوز: دبئی کے سر ایک اور تاج سج گیا ڈیزرٹ سفاری دنیا کی بہترین تفریخ قرار

دبئی آنے والے سیاخوں میں 41 فیصد سے زیادہ ڈیزرٹ سفاری سے لطف اندوز ہوتے ہیں

( خلیج اردو ) دبئی کے سر ایک اور کامیابی کا تاج سج گیا ۔ڈیزرٹ سفاری کو دنیا میں بہترین تفریخی منصوبہ قرار دیا گیا ہے۔دنیا میں سیاخت کے حوالے سے کئے گئے سروے میں دبئی کے صحرا میں گاڑیوں کی سیر، اونٹوں کا سفر اور رات کو صحرا میں چاند ستاروں کے دامن میں باربی کیو کو دنیا میں بہترین تفریخی تجربہ کا ایواڈ ملا ہے جو دبئی کے ایک سیاختی فرم اوشن ائیر نے حاصل کیا ہے ۔

دوسرے اور تیسرے نمبر پر اٹلی کے شہر فلورنس میں پیزا اور گلیٹو پکانے کے کلاس جبکہ تیسرے نمبر پر ایمسٹراڈیم میں کنال کروز کے سفر کو قرار دیا گیا ۔

دبئی محکمہ ثقافت اور کامرس مارکیٹنگ کے سی ای او اسام کاظم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری محبت رنگ لائی ہے اور دبئی کو بہترین سیاختی مقام کے طور پر منوانے کا ثبوت ہے ۔دبئی میں ہر سال سیاخوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے اور ہم سیاخوں کو تفریخ فراہم کرنے کے مواقع میں مسلسل اضافہ کرتے جارہے ہیں ۔

ایسام صالح جو اوشن ائیر کے سی ای او ہے بیان کرتے ہیں کہ بہترین تفریخ فراہم کرنے کا صلہ ہمیں ملا ہے اور ہم تمام سیاخوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ہمارا انتخاب کیا اور ہم پر اعتماد کرکے ہمیں خدمت کا موقع فراہم کیا ۔ کویڈ 19 کی وبائی صورتحال میں ہم بہترین اختیاطی تدابیر اپناتے ہوئے کام سرانجام دے رہے ہیں ۔

جسیم آل شیخی جو اوشن ائیر کے جنرل منیجر ہے کہتے ہیں کہ ہماری کمپنی مزید سفاری پراجیکٹس پر کام کررہی ہے جس میں ثقافتی ریستوران بھی شامل ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آل خیمہ کمپنی کو قائم کیا گیا ہے جو امارات کے ثقافتی بنیادوں پر بنایا گیا ہے جس کا مقصد معیاری تفریخی منصوبوں کا تشکیل دینا ہے ۔

دنیا کے باقی بہترین تفریخی منصوبوں میں جرمنی کے شہر برلن میں ہاف ڈے واکنگ اور آئرلینڈ میں ڈے ٹریپ نمایا رہے ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button