پاکستانی خبریں

نوجوانوں کے لیے روزگار کا بہترین موقع: چیئرمین سی پیک عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے سی پیک انٹرن شپ پروگرام کا اعلان

سی پیک کا دوسرا فیز پاکستانی نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرے گا، عاصم سلیم باجوہ

 

خلیج اردو آن لائن: چین پاکستان اکنامک کوریڈور کے چیئرمین لیفٹٰننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے سی پیک انٹرن شپ پروگرام کا اعلان کیا گیا ہے۔

اپنے ایک ٹوئیٹ میں اس پروگرام کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ  نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ہم نے نوجوانوں کے لیے سی پیک میں تین ماہ کی انٹرن شپ حاصل کرنے کے موقع کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ 18 جون کو چیئرمین لیفٹٰننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ سی پیک کا دوسرا فیز پاکستانی نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرے گا۔

Source: ARY News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button