متحدہ عرب امارات

دبئی میں اسکولوں کے متعلق معلومات کے لئے ان لائن سوال و جواب کا سلسلہ شروع کردیا گیا

والدین اسکولوں کے بارے معلومات کے لئے براہراست سوالات کر سکتے ہیں

(خلیج اردو ) دبئی میں اسکولوں کے متعلق معلومات کے لئے ان لائن سوال و جواب کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے ۔والدین اسکولوں کے بارے معلومات کے لئے براہراست سوالات کر سکتے ہیں۔

نالیج ہیومن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ والدین اسکولوں کے دوبارہ کھولنے کے متعلق معلومات کے لئے ان لائن طریقہ کار اختیار کرسکتے ہیں ۔دبئی میں اگلے ہفتہ سے اسکول دوبارہ کھولنے جارہے ہیں ۔

محکمہ تعلیم دبئی کے سربراہ عبداللہ آل کریم نے کہا ہے کہ اس سہولت کا آغاز والدین کو بدلتے ہوئے صورتحال میں بچوں کے بارے فوری معلومات کا حصول ہے ۔

والدین اس مہم کے ذریعے اپنے سوالات پوچھ سکتے ہے جبکہ جواب محکمہ تعلیم کے اعلی افسران دے نگے ۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button