خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے 505 قیدیوں کو دبئی میں اصلاحی اور تعزیری اداروں سے رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔
یہ ۵۰۵ قیدی مختلف قومیتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔
یہ حکم شیخ محمد کی جانب سے معاف کیے گئے بچوں اور خاندانوں کو خوشیاں دلانے اور ان کے لیے معاشرے کے مفید اور قیمتی ارکان کے طور پر اپنی زندگی جاری رکھنے کی کاوش کا حصہ ہے۔