خلیج اردو
دبئی : دبئی کے جمیرہ ولیج سرکل میں چھ افراد نے ایک ولا میں گھس کر ایک خاندان پر حملہ کیا اور اس کے بعد 1,198,000 درہم نقدی اور قیمتی زیورات چرا لیے ہیں۔
متائثرہ خاندان کے مطابق مسلح ڈاکو چاقوؤں اور ہتھوڑے سے لیس اوپر کی منزل سے ولا میں داخل ہوئے اور خاندان کے چار افراد کو باندھ کر قتل کرنے کی دھمکی دی۔
ڈاکو 450,000 درہم نقدی، 348,000 درہم مالیت کی دو گھڑیاں اور 400,000 درہم مالیت کی ہیرے کی انگوٹھی چوری کر کے فرار ہو نے میں کامیاب ہوئے۔
دبئی پولیس نے مشتبہ افراد کی تلاش کے لیے ٹیم تشکیل دی ہے۔ شک کی بنا پر ایک شخص کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور دو کو شارجہ ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
چوتھے مشتبہ شخص کو الطوار میں بیت الخلا کا استعمال کرتے ہوئے پکڑا گیا جبکہ باقی دو ابھی تک فرار ہیں۔
دوران تفتیش تمام ملزمان نے اپنے جرائم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے بعد پولیس نے گھڑیاں اور زیورات برآمد کر کے انہیں مالکان کو واپس کر دیا گیا ہے۔
Source: Khaleej Times