خلیج اردو
کراچی : پاکستان کی کرنسی اس وقت بدترین قیمت پر ٹریڈ کررہی ہے۔ ڈالر روپے کے مقابلے میں بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
خلیج ٹائمز نے اے آر وائے نیوز کا حوالہ دے کر بتایا ہے کہ منگل کے روز ابتدائی تجارت میں گرین بیک کی قدر میں 82 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور فی الحال انٹربینک مارکیٹ میں 188.35 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مقامی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی اڑان کے باعث شرح تبادلہ دباؤ کے زیر اثر رہا ہے۔ گرین بیک اوپن مارکیٹ میں 189 روپے سے اوپر فروخت ہو رہا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر 187.53 روپے پر بند ہوا۔
ماہرین کے مطابق ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت نے روپے پر مبنی معیشت اور منسلک کاروباری افراد کے اعتماد کو ٹھیس پہنچایا ہے۔
دوسری طرف اسٹیٹ بنک کے ذخائر 23 اپریل کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران 328 ملین ڈالر کی کمی سے 10.558 بلین ڈالر رہ گئے ہیں۔
پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین اسے حکومت کی نااہلی قرار دے رہے ہیں۔ اس حوالے سے خبروں کا سلسلہ شروع ہے جس میں معاشی حالات پر تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔
Source: Khaleej Times