متحدہ عرب امارات

دوبئی عدالتی فیس کے حوالے سے قانون میں ترمیم منظور

نیا قانون سرکاری گزٹ میں شائع ہوگا اور اشاعت کی تاریخ سے ہی اس کا نفاذ عمل میں لایا جائے گا۔

(خلیج نیوز ان لائن ) عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نائب صدر، متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دوبئی کے حکمران نے 2020 کا قانون نمبر (7) جاری کیا ہے جس نے دوبئی کے عدالتی فیسوں کے حوالے سے 2015 کے قانون نمبر (21) میں جزوی ترمیم کیا ہے ۔

نئے قانون کے آرٹیکل (7) کے مطابق تنازعات کے حل کے لئے مرکز کے ساتھ تنازعہ درج کرنے پر قابل اطلاق عدالت فیس کا 50 فیصد ادا کرنا ہوگا۔ثالثی کے تحت اگر تنازعہ حل ہوجائے تو 50 فیصد فیس واپس کردی جائے گی۔

اس ترمیم شدہ قانون میں سرکاری وکیلوں کے علاوہ مجرمانہ فیصلے کے خلاف اپیل کرنے والوں کو 500 درہم ناقابل واپسی فیس جمع کرنی ہوگی اور عدالت کے خزانے میں ہونے والی کسی بھی خلاف ورزی کے لئے 200 درہم کی ناقابل واپسی رقم ادا کرنے کا پابند کیا گیا ہے۔

نیا قانون سرکاری گزٹ میں شائع ہوگا اور اشاعت کی تاریخ سے ہی اس کا نفاذ عمل میں لایا جائے گا۔

Source :Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button