(خلیج اردو آن لائن نیوز)متحدہ عرب امارات کی وزارت داخلہ کے ایک ملازم کو مبینہ طور پر رہائشیوں کے نام ‘مطلوبہ’ فہرست میں شامل کرنے کی دھمکی دے کر رقم لینےکے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
پیر کو ایک بیان میں وزارت نے بتایا کہ مشتبہ شخص جو کہ ایک اماراتی شہری ہے ایک اور اماراتی اور ایک ہندوستانی کے ساتھ مل کر اس جرم کو انجام دے رہا تھا۔
تینوں ملزمان لوگوں کو مبینہ طور پر مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کرنے کی دھمکی دیتے تھے جس کی وجہ سے ایسے افراد کا غیرملکی سفر یا ان کے لیے ویزہ لینا مشکل ہوجاتا ہے۔
تم القبض على أحد منتسبي الداخلية بتهمة الفساد، فلا يوجد مكان لفاسد في مؤسساتنا القائمة بتوجيهات القيادة الرشيدة على مبادئ خدمة الوطن والمجتمع بالإخلاص والأمانة.
لا مكان للفاسدين بيننا، وسيتم اتخاذ جميع الإجراءات القانونية بحقه. https://t.co/QC8VANyPRx— سيف بن زايد آل نهيان (@SaifBZayed) July 6, 2020
نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ ، شیخ سیف بن زاید النہیان نے گرفتاری کے بارے میں تفصیلات ٹوئٹر پر شئیر کیں۔ "وزارت داخلہ کے ایک ملازم کو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ہمارے اداروں میں کرپشن کی کوئی جگہ نہیں ہے جو اخلاص اور دیانت کے ساتھ ملک اور معاشرے کی خدمت کے اصولوں پر مبنی ہے۔ ہمارے درمیان بدعنوانوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا ، "گرفتار ملازم کے خلاف تمام قانونی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔”
بشکریہ:خلیج ٹائمز







