عالمی خبریں

جانیے حج 2020 کیسا ہوگا۔سعودیہ عرب نے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔

کورونا وائرس: سعودی عرب نے غیر ملکی باشندوں کے لئے حج 2020 کی رجسٹریشن کا افتتاح کردیا ، انتخاب کا معیار جاری


(خلیج اردو ویب ڈیسک)سعودی عرب نے پیر کے روز مملکت میں غیر ملکی باشندوں کے لئے حج رجسٹریشن کا افتتاح کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ کرونا وائرس کی وجہ سے اعلان کردہ کل حاجیوں کی 70 فیصد تعداد ہوگی۔

سعودی عرب نے کہا ہے کہ وہ جولائی کے آخر میں مقرر ہونے والے اس سال کے حج میں صرف ایک ہزار کے قریب حاجیوں حج کی اجازت ہوگی۔ یاد رہے گزشتہ سال پانچ روزہ حج میں تقریباً 25 لاکھ عازمین نے شرکت کی تھی۔

وزارت حج کے مطابق غیر ملکی رہائشی جن کی عمریں 20 سے 65 سال کے درمیان ہیں جن کو ذیابیطس اور دل کی کوئ بیماری نہیں ہے انہیں https://localhaj.haj.gov.sa پر اندراج کرنے کی اجازت ہے.

رجسٹریشن کا یہ عمل جمعہ تک کھلا رہے گا اور اس کے نتائج کا اعلان اتوار 12 جولائ کو کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button