متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: دوست کو ہیروئن کا ٹیکہ لگا کر قتل کرنے والے دو عرب باشندوں کو قید کی سزا سنا دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

شارجہ کی کریمنل کورٹ کی جانب سے دو عرب باشندوں کو اپنے دوست کو بھاری مقدار میں ہیروئن ملا ٹیکا لگا کر ہلاک کرنے کے الزام میں 7، 7 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ دونوں عرب باشندوں کی عمر 20 سال زائد ہے، اور ان پر الزام ہے انہوں نے اپنے دوست کو ہیروئن ملا ٹیکہ لگایا جس سے اس کی موت واقعہ ہوگئی۔ دوست کی موت کے بعد دونوں عرب باشندوں نے اس کی لاش دوسری امارات میں ایک گاڑی میں چھوڑ دی۔

مزید برآں، عدالت نے دونوں ملزمان کو جیل قید کے ساتھ نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر 20 ہزار فی کس جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

متاثرہ نوجوان کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔ جس کے نتیجے میں انہں نوجوان کی لاش صحرائی علاقے میں ایک گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ سے ملی۔

جس کے بعد نوجوان کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے لیبارٹری بھیج دی گئی۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ سے پتہ چلا کہ اس شخص کی موت ہیروئن کی زیادہ مقدار استعمال کرنے سے ہوئی ہے۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ آںے کے بعد پولیس نے کومبنگ آپریشن کے ذریعے پہلے ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

گرفتار کیے گئے ملزم نے دوران تفتیش پولیس کے کو بتایا کہ اس نے اور دوسرے ملزم نے متاثرہ شخص کو ملنے کے لیے عجمان جانے کا فیصلہ کیا۔ متاثرہ نوجوان نے ملزمان کو ایک ایڈریس دیا اور اس سے منشیات خریدنے کا کہا۔

گرفتار کیے گئے ملزم نے مزید بتایا کہ ہیروئن خریدنے کے بعد وہ دوسرے ملزم کے گھر چلےگئے۔ جس نے متاثرہ نوجوان کو ہیروئن کا ٹیکہ لگایا جو اس کی موت کا سبب بنا، جس کے بعد انہوں اس کی لاش گاڑٰی میں چھپائی اور ایک دوسری امارات میں چھوڑ آئے۔

دوران تفتیش ملزمان نے اقبال جرم کر لیا۔  جس کے بعد پبلک پراسکیوشن نے دونوں ملزمان پر منشیات خریدنے اور دوست کی موت کا سبب بننے اور پھر اس کی لاش چھپانے کا الزام عائد کردیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button