
خلیج اردو: امریکا میں تین نومبر کو ہونے والے انتخابات میں پاکستانی نژاد ثبینہ ظفر امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان رامن سے میئر کے لیے امیدوار ہیں۔
ثبینہ ظفر سان رامن میں وائس میئر کی حیثیت سے کام کر رہی ہیں اور وہ پہلی ایشیائی امریکی ہیں جو سٹی کونسل کی اہلکار ہیں۔
اس کے علاوہ فرح خان کیلیفورنیا میں اروائن شہر کے میئر کے لیے امیدوارہیں اور انہوں نے 2018 میں انتخاب جیتا اور اسی نشست کے لیے وہ پھر سے میدان میں ہیں۔







