متحدہ عرب امارات

ابو ظہبی: سکول بس کا اسٹاپ سائن دیکھ کر بس سے 5 میٹر کا فاصلہ رکھ کراپنی گاڑی روک لیں، پولیس کی وارننگ

اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا

 

خلیج اردو آن لائن:

ابو ظہبی پولیس نے ڈرائیوروں پر زور دیا ہے کہ وہ چوکنے رہیں اور اسکول بسوں میں اسٹاپ سائن کا احترام کرتے ہوئے طلباء کی حفاظت کو یقینی بنائیں۔

پولیس نے زور دے کر کہا کہ جب بسوں کی اطراف پر لگا اسٹاپ سائن چلا دیا جائے  تو دوسری گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو چاہیے کہ وہ اپنی گاڑی مکمل طور پر روک لیں اور طلبا کے بحفاظت گزرنے کو یقینی بنانے کے لئے کم از کم پانچ میٹر کا فاصلہ چھوڑ دیں۔

بدھ کے روز پولیس افسران نے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی کو فروغ دینے میں پوری کمیونٹی کے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ  جب اسکول بسوں پر اسٹاپ سائن چالو ہوجائے تو موجودہ قانون دوسرے ڈرائیوروں کو روکنے پر مجبور کرتا ہے۔ مزید برآں سنگل لین سڑکوں پر دونوں اطراف میں جانے والی تمام گاڑیوں کو مکمل طور پر رکنا چاہئے اور کم از کم پانچ میٹر کا فاصلہ چھوڑنا ہوگا۔

ابوظہبی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے واضح کیا کہ پولیس اپنا گشت سڑکوں پر اپنی نگرانی کو بڑھا دے گی تاکہ اس طریقہ کار کی خلاف ورز کرنے والے ڈرائیوروں کی شناخت کی جا سکے۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک لاء کے آرٹیکل کے مطابق ایک ہزار درہم جرمانہ اور 10 ٹریفک پوائنٹس کی کٹوتی ہوگی۔ اور اسکول بس کے اسٹاپ سائن کے چلنے کے بعد نا رکنے والے افراد پر آرٹیکل 90 کے مطابق 5 سو درہم جرمانہ اور 6 ٹریفک پوائنٹس میں کٹوتی کی جائے گی۔

Source: Khaleej Times

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button