پاکستانی خبریں

پاکستان نے بھنگ کی کاشت کو قانونی بنانے کی اجازت دیدی

وفاقی کابینہ نے بھنگ کی کاشت کو سرکاری سطح پر کاشت کرنے اور اسے قانونی طور پر صنعت بنانے کی سمری منظور کر لی ہے

خلیج اردو
3 ستمبر 2020
اسلام آباد: پاکستان کی وفاقی حکومت نے سرکاری سرپرستی میں بھنگ کی فصل کاشت کرنے کی اجازت دیدی۔ حکومت کو توقع ہے کہ اس سے اگلے 3 سالوں میں حکومت کو 1 ملین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل ہوگی۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں بھنگ کیلئے بہت گنجائش موجود ہے اس سے 25 ملین ڈالر کی آمدن ممکن ہے ۔ ہمارا حدف تین سالوں میں ایک ملین ڈالر کی آمدنی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ بھنگ کے پودے میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو ادویات میں استعال ہوسکتے ہیں جبکہ اس سے تیل حاصل کیا جا سکتا ہےاور اس کے تنے سے کاٹن انڈسٹری میں استعمال کیا جا سکتاہے۔

فواد چوہدری نے بتایا کہ بھنگ کو کیسز سمیت مختلف بیماریوں کے علاج کیلئے بنائی جانے والی ادویات میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس مارکیٹ میں سرمایہ کاری کیلئے بیرونی کمپنیاں خاص دلچسپی دیکھا رہی ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کے شمالی اضللاع اور افغانستان سے ملحقہ علاقوں میں بھنگ کی غیر قانونی کاشت کی جاتی ہے اور پوست کی کاشت بھی کی جاتی ہے جس سے ہیروین اور افیوم کو بنایا جاتا ہے۔ جسے منشیات کہ علاقائی اور عالمی مارکیٹوں میں غیر قانونی طور پر سمگل کیا جاتا ہے۔

حکومت کی جانب سے اس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر ملے جلے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ کچھ لوگ اسے ایک دنشمندانہ فیصلہ قرار دے رہے ہیں جبکہ بعض صارفین حکومت پر تنقید یا فیصلہ کو طنزومزاح کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

 

Source Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button