متحدہ عرب امارات

پب جی گیم کھیلنے کے بعد 11 سالہ لڑکی نے خودکشی کر لی

 

خلیج اردو آن لائن:

مصر کے مقامی میڈیا کے مطابق ایک 11 سالہ لڑکی نے خودکشی کر لی، خودکشی کی وجہ ایک آن لائن گیم پب جی بتائی جا رہی ہے۔

بتایا جا رہا کہ 11 بچی آن لائن گیم پب جی کھیلنے کی عادی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں رپورٹ موصول ہوئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ایک لڑکی نے اپنے گھر میں اپنے کمرے میں خودکشی کر لی ہے۔ جب پولیس موقع پر پہنچی تو لڑکی کی لاش اس کمرے میں ایک رسی لٹکتی ہوئی ملی۔

بچی کے خودکشی کرنے کا علم اس وقت ہوا جب اسکا باپ اسے دیکھنے کے لیے اسکے کمرے میں آیا۔

تاہم، پراسیکیوٹرز کی جانب سے فرانزک کے ماہرین کو تعینات کر دیا گیا ہے تاکہ بچی کا پوسٹ مارٹم کر کے موت کی وجہ سے معلوم کی جا سکے۔

اس کے ساتھ ساتھ مصر کے ایوان نمائندگان میں قائم کی گئی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کمیٹی نے پب جی پر پابندی کے حوالے سے جلد فیصلہ کرنے جا رہی ہے۔

پب جی پر پابندی کی بریفنگ کے لیے درخواست دینے والے ممبر پارلیمنٹ سوسان حسنی حفیظ کا کہنا ہے کہ "پب جی بچوں اور نوجوانوں کے رویے اثر انداز ہوتی ہے۔ اور گیم میں پر تشدد سین دیکھ کر وہ کود بھی متشدد رویہ اختیار کرتے ہیں۔ جس سے اس گیم کو کھیلنے والے مجرم بن سکتے ہیں قتل کرتے ہیں یا قتل کی کوشش کرتے ہیں”۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button