متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ کی چھٹیوں میں ٹول ٹیکس نہیں لیا جائے گا

خلیج اردو
15 جولائی 2021
ابوظبہی : ابوظبہی میں رہائشیوں کو عید کے دنوں میں مفت پارکنگ کی سہولت ملے گی۔ پارکنگ 19 جولائی سے 24 جولائی تک مفت رہے گی۔ ڈرائیوروں کو دارب ٹول گیٹ کے چارجز سے بھی مثتثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔

انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سنٹر آئی ٹی سی نے ابوظبہی میں رہائشیوں سے کہا ہے کہ وہ موافق کے ضوابط کا خیال رکھیں اور اپنی گاڑیاں ممنوعہ علاقوں میں پارک نہ کریں یا ٹریفک کا بہاؤ بلاک نہ کریں۔

جرمانہ سے بچنے کیلئے ڈرائیوروں سے کہا گیا ہے کہ شام 9 بجے سے صبح 8 بجے تک رہائشی پارکنگ سے متعلق موافق کے ضوابط پر عمل کرنا لازمی ہے۔

غلط پارکنگ پر 200 درہم کا جرمانہ ہوگا اور ٹکسٹ جاری ہونے کے چار گھنٹے بعد گاڑی روک دی جائے گی۔ عید کی تعطیل کے دوران تمام کسٹمر سروس مراکز بند رہیں گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button