عالمی خبریں

جنوبی افریقہ: عمارت میں آگ لگنے کے بعد ماں نے بچے کی زندگی بچانے کے لیے اسے عمارت سے نیچے پھینک دیا

 

خلیج اردو آن لائن:

جنوبی افریقہ میں ایک عمارت میں آگ لگنے کے بعد اپنے بچے کی جان بچانے کی کوشش کرتے ہوئے ایک ماں کو اپنا بچا گلی میں کھڑے لوگوں کی طرف پھینکنا پڑا۔ بچے کو عمارت سے پھینکے جانے کی ویڈیو نشر ہونے کے بعد شہر بھر میں اداسی پھیل ہوگئی۔

واقعہ ڈربن شہر میں پیش آیا، جہاں گزشتہ ہفتے سابق صدر جیکب زمہ کو جیل میں ڈالنے کے بعد حالات خراب ہوگئے تھے۔ جس میں لوگ تشدد پر اتر آئے اور ایسے ہی ایک واقعہ میں ایک رہائشی عمارت کو آگ لگا دی گئی۔ جس کے بعد اس عمارت کے رہائشی اپنی جانیں بچانے کے لیے بھاگنے لگے۔

یہی وہ وقت تھا جب ایک ماں کو اپنے بچے کی جان بچانے کے لیے اسے مجبورا عمارت سے نیچے پھینکنا پڑا. ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماں کو اپنے بچے کی زندگی بچانے کے لیے کوئی دوسرا رستہ نہیں ملتا تو وہ بچے کو عمارت کے نیچے کھڑے لوگوں پر پھینک دیتی ہے۔ جو وہاں عمارت میں پھنسے افراد کی مدد کے لیے اکٹھا ہوئے تھے۔

نیچے کھڑے لوگوں نے بچے کو کامیابی سے کیچ کر لیا۔ جس کے بعد وہ ایک سیڑھی لے کر آئے تاکہ باقی افراد کو عمارت سے نکالنے میں مدد دی جا سکے۔

Source: Gulf Today.

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button