خلیج اردو آن لائن:
جمعرات کے روز اعلان کی گئی سمر پروموشن کے تحت یو اے ای تین شاپنگ مال رہائشیوں کو خرید داری پر 75 فیصد ڈسکاؤنٹ یعنی رعایت فراہم کریں گے۔
یہ پروموشن لولو گروپ انٹرنیشنل، لائن انویسٹمنٹ اینڈ پراپرٹی کی جانب سے "خرچ کرو اور جیتو” کے نام سے تین امارات کے تین شاپنگ مالز میں شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ پروموشن 15 جولائی سے 31 اگست تک راس الخیمہ مال، لولو مال فجیرہ، اور مال آف ام القواین پر جاری رہے گی۔
سات ہفتوں پر مشمتل اس پرموشن کے دوران صارفین یومیہ بنیادوں پر 50 ہزار درہم مالیت تک کے انعامات جیت پائیں گے۔
Source: Khaleej Times







