
خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر 4 دنوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ تمام سرکاری دفاتر 9 زی الحجہ سے 12 زی الحجہ تک بند رہیں گی۔
چار سرکاری چھٹیوں اور 2 چھٹیاں ویک اینڈ کے ملکر عوام کو 6 دنوں کا بریک دیں گے۔ 25 جولائی بروز اتوار باقاعدہ سے کام کا آغاز ہوگا۔
اس موقع پر فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورس نے صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ اور مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان کا شکریہ ادا کیا۔
وفاقی اتھارٹی نے کہا ہے کہ اس خوشی کے موقع پر متحدہ عرب امارات کے ساتھ ساتھ عرب اور اسلامی ممالک کے عوام کو بھی مبارکباد پیش کی ہے۔
Source : Khaleej Times







