متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : پاکستان کے قراقرم ہائی وے کو دنیا کی خوبصورت شاہراہوں میں شامل کیا گیا ہے

خلیج اردو
دبئی : قراقرم ہائی وے کو دنیا کے بہترین 15 شاہراہوں میں شامل کیا گیا ہے۔ اس کی خوبصورتی اور اس کا محل وقوع اور خوبصورتی کی وجہ سے اسے یہ اعزاز دیا گیا ہے۔

دنیا کے مختلف حصوں میں سیاحوں کی خدمات فراہم کرنے والی ویب سائٹ ویکی کیمپرز نے قراقرم ہائی وے کو تیز سفر کیلئے ایک مثالی سڑک قرار دیا ہے۔

ویب سائٹ نے سڑک کی خصوصیات کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی دوسری سب سے اونچی سڑک پر سفر کیجئے اور ساتھ میں سڑک کی خوبیاں بیان کیں ہیں۔

شاہراہ قرارقرم چین کو پاکستان کے ساتھ جوڑتا ہے جبکہ قراقرم کے پہاڑی سلسلے کے ساتھ کچھ جگہوں پر 7000 میٹر بلندی پر ہے۔ ہائی وے 13 کلومیٹر لمبی ہے جو حسن ابدال سے گلگت بلتستان کے خنجراب پاس سے ہوتا ہوا چین تک پہنچتا ہے۔

بی بی سی نے اپنی دستاویزی فلم میں کے کے ایچ کو زمین کی سب سے اونچی سڑک اور پاکستان اور چین کے مابین ایک اہم تجارتی راستہ بھی کہا گیا ہے۔ بی بی سی نے یہ بھی کہا ہےکہ سڑک مکمل طور پر تیار ، ہموار اور محفوظ ہے۔

دیگر شاہراہوں میں ڈی آر این آف آرجنٹینا ، دی کول دی سانی آگ ساؤتھ افریقہ ، دی دینعلی ہائی وے آف الاسکا ، دی باسکو قرنیچو آف فرانس ، ڈی ٹرانسفاگارم روڈ آف رومانیا ، دی گورجس ڈو ویردون اور دی گریٹ روڈ آف آسٹریلیا شامل ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button