
خلیج اردو
ابوظبہی : ایک نوجوان عربی خاتون جنہوں نے ایک خاتون پر تشدد کیا اور اس کا کاندھا زخمی کیا ، ابوظبہی سول کورٹ نے انہیں متائثرہ خاتون کو ہرجانے کے طور پر 15000 درہم ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
سرکاری عدالتی دستاویزات کے مطابق متائثرہ خاتون جو ایک عرب خاتون ہے ، نے ملزمہ کے خلاف دو لاکھ درہم کے ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا۔ ان کا دعوی ہے کہ تشدد سے انہیں جسمانی اور اخلاقی نقصان پہنچا۔
متائثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے ان پر وحشیانہ طریقے سے حملہ کیا جس کی وجہ سے انہیں اندرونی اور بیرونی زخم آئے۔ وہ بیس دنوں تک شدید درد میں مبتلا رہی اور اپنی ڈیوٹی نہیں کر پارہی تھی۔
انہوں نے الزام لگایا کہ اس سے انہیں ذہنی صدمہ بھی ملا۔
اس سے پہلے ابتدائی عدالت نے خاتون پر تشدد کی وجہ سے انہیں دس ہزار درہم جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا تھا۔
متائثرہ فریق نے معاملہ سول کورٹ لے جاکر اسے 15000 درہم بطور ہرجانہ ادا کئے جانے کا حکم دیا۔







