خلیج اردو
دبئی : متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس سے متعلق رپورٹ جاری کر دی گئی ہے جس کے مطابق ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے حوالے سے کرونا وائرس کے اعدادوشمار جاری کیے گئے ہیں۔
وزارت صحت اور روک تھام کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں کرونا وائرس کے نئے سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 1518 ، صحت یابیاں 1490 اور 6 افراد کرونا وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق ملک میں 650220 افراد ابتک وائرس سے متائثر ہوئے ہیں جن میں 628290 افراد نے وائرس کو شکست دی ہے جبکہ 1866 افراد وائرس سے ہلاک ہوئے ہیں۔
اس وقت یو اے ای میں ایکٹیو کیسز کیہ تعداد 20064 ہیں۔
دوسری طرف پاکستان نے ان افراد پر سفری پابندی عائد کی ہے جنہوں نے کرونا وائرس کی ویکسین نہین لگوائے ہوں۔
Source : Khaleej Times







