خلیج اردو: متحدہ عرب امارات کے ماہر فلکیات نے شوال کے چاند کی آمد کی پیشگوئی کردی، عید الفطر 21 اپریل کو ہوگی، تاہم عیدالفطر کی تاریخ کا حتمی اعلان متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے کیا جائے گا
عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای کی ایسٹرانومی سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے پیش گوئی کر دی ہے کہ شوال کا چاند 20 اپریل کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8:13 منٹ پر پیدا ہوگا اور سورج غروب ہونے کے 22 منٹ بعد غروب ہو جائے گا۔
حکومت کی جانب سے تاریخ کے حتمی اعلان کے بعد متحدہ عرب امارات کے شہری 21 اپریل سے 24 اپریل تک عید الفطر منائیں گے۔