متحدہ عرب امارات

ایمریٹس پیلس ابوظہبی، اب تک تعمیر کیے جانے والے مہنگے ترین ہوٹلوں میں سے ایک

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کے خبصورت مقامات اور عمارتوں کی سیر ایمریٹس پیلس ابوظہبی کے بغیر ادھوری ہے۔ یہ ہوٹل اپنے عربی ترز تعمیر کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے۔ یہ ہوٹل 2005 میں تعمیر کیا گیا اور پر تعیش قیام کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

ہوٹل کی مرکزی عمارت 1 کلومیٹر تک پھیلی ہوئی ہے۔ اور اس میں قائم باغات 100 ایکٹروں پر مشتمل ہیں۔ مزید برآں، ہوٹل میں 1 اشاریہ 3 کلومیٹر طویل نجی ساحل بھی ہے۔

ایمریٹس پیلس میں 302 کمرے اور 92 سویٹس ہیں۔ یہ ہوٹل غیر ملکی سربراہان مملکت اور مشہور شخصیات کی میزبانی کرنے کے لیے مشہور ہے۔ ہوٹل حکومت کی ملکیت ہے، تاہم اس کے مینجمنٹ نجی کمپنی مندرین اورینٹل ہوٹل گروپ کے پاس ہے، جو 2020 میں کیمپنسکی ہوٹلز سے لی گئی تھی۔

سیاح بھی اس ہوٹل کو دیکھنے اور اس کی تصویریں بنانے جاتے ہیں۔ ہوٹل میں ایک مرکزی گمبند کے علاوہ 110 چھوٹے چھوٹے گمبند ہیں۔ یہ ہوٹل 3 بلین امریکی ڈالر کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے۔ اور 2020 تک تعمیر کیے جانے مہنگے ترین ہوٹلوں میں سے ایک ہے۔

ہوٹل میں سیاحت کے لیے جانا بلکل مفت ہے تاہم، سیزن آفرز کے حساب سے اس ہوٹل میں ایک رات کے قیام کا خرجہ 700 درہم ہے۔ جبکہ پرتعیش کمرے یعنی سویٹ میں ایک رات کا قیام 4 ہزار درہم سے بھی زائد کا ہو سکتا ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button