متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : اب آپ غیر ضروری پیغامات اور اشتہارات کو روک سکتے ہیں

خلیج اردو
17 جنوری 2021
دبئی : کسی بھی موبائل آپریٹر یا ویب سائیٹ کے صارفین کیلئے ایک تکلیف دہ عمل یہ ہوتا ہے کہ انہیں غیر ضروری اشتہارات یا پروموشنل میسجز ملتے ہیں۔ ہر دن آپ کے ٹیلیفون سروس فراہم کنندہ یا آپ نے جس اسٹور پر خریداری کی ہے اس پروموشنل آفر یا گذشتہ مہینے آپ سپا گئے ہو تو آپ کے موبائل فون پر تشہیری میسجز آپ کے نمبر پر آتے ہیں اور آپ انہیں موصول کرتے ہوئے ناپسندیدگی کا اظہرا کرتے ہیں لیکن آُ اسے روک بھی نہیں سکتے۔

ایک دفعہ جب آپ نے کسی اسٹور یا کسی مال سے خریداری کی اور اپنا نمبر وہاں فراہم کردیا تو آپ ان کے پروموشنل لسٹ میں شامل ہوجاتے ہیں اور آپ کو ان کی تازہ ترین پیش کش ، ڈسکاؤنٹ یا کسی بھی نئے پراڈکٹ کے بارے میں آگاہ کر دینا شروع ہو جاتا ہے۔ اکثر اوقات یہ پیغامات ناپسندیدہ ہوتے ہیں اور آپ کو فائدہ نہیں پہنچاتے ہیں۔لیکن اب اس پریشانی کا حل نکال لیا گیا ہے۔

اگر آپ ہمیشہ ایسے پیغامات کو روکنا چاہتے ہیں تو آپ کیلئے اور آپ جیسے دیگر صارفین کیلئے متحدہ عرب امارات کی ٹیلی مواصلات ریگولیٹری اتھارٹی نےایک شاندار سروس کا آغاز کیا ہے۔ ٹی آر اے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لائسنس یافتہ ٹیلی کام آپریٹرز کے تعاون سے شارٹ میسجنگ سروس (ایس ایم ایس) کے ذریعے اشتہارات کو روکنے کیلئے ایک اقدام شروع کیا گیا ہے۔۔ یہ ٹیلی کام کی خدمات کو بہتر بنانے اور موبائل فون کے اشتہاری پیغامات کو محدود کرنے کیلئے ایک کوشش ہے۔

اس کیلئے اپنے موبائل کے رائیٹ آپشن میں جاکر Ball لکھیں اور اسے 7726 پر بھیج دیجئے۔ آپ کا موبائل آپریٹر وہ تمام پیغامات بند کر دے گا جو اشتہارات کے مخفف اے ڈی سے شروع ہوتے ہوں۔ موبائل فون کے ذریعہ غیر مطلوبہ اشتہاری پیغامات کو محدود کرنے کیلئے یہ پہلا مرحلہ ہے۔ اس اقدام پر عمل درآمد کرنے کیلئے عوام نے لائسنس یافتہ ٹیلی کام آپریٹرز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button