متحدہ عرب امارات

ابوظبہی میں داخلے کیلئے ضوابط سخت کر دیئے گئے، صرف ویکسین لگانے والوں کیلئے رعایت کر دی گئیں ہیں

خلیج اردو
17 جنوری 2021
ابوظبہی :
ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد ابوظبہی نے داخلے سے متعلق قواعدو ضوابط میں سختی کر دی ہے۔ گزشتہ روز ہفتے کو ملک میں 3432 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے متعلق سخت احکامات جاری کیے گئے ہیں جو اتوار سے نافزالعمل ہوں گے۔

ابوظبہی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ کمیٹی نے بتایا ہے کہ دسمبر کے آخری ہفتے میں وضح کیے گئے قواعدوضوابط پر عمل درآمد کیا جائے گا تاہم جن افراد نے کورونا ویکسین کے ٹرائل 3 میں حصہ لیا تھا یا کورونا ویسکین وہ لگا چکے ہیں ان کیلئے آسانیاں ہیں۔

کورونا وائرس سے متعلق یہ اعلان اس مہینے کورونا کیسز میں ہونے والے اچانک اضافے کے بعد کیا گیا ہے، گزشتہ روز امارات میں چوبیس گھنٹوں میں 3200 افراد میں کورونا وائرس سامنے آیا ہے۔اسی لیے حکام نے آج اتوار کے روز سے حفاظتی اقدامات کے تحت ابوظبہی میں داخلے کیلئے 72 کے بجائے 48 گھنٹوں قبل کا کیا ہوا پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ پی سی آر یا ڈی پی آئی کا منفی نتیجہ آنے کے 48 گھنٹوں کے اندر ابو ظہبی کے امارات میں داخل ہونا ضروری ہے ۔

اس کے علاوہ اگر کوئی شخص دارلحکومت میں چار دنوں کیلئے رہتے ہیں تو چوتھے دن اس کیلئے لازمی ہے کہ وہ پی سی آر ٹیسٹ کرے گا اور اگر اٹھ دن ٹہرے گا تو اٹھویں دن دوسرا ٹیسٹ بھی کرنا ہوگا۔ یہ طریقہ کار تمام شہریوں اور رہائشیوں پر لاگو ہوتا ہے ، جن میں ابوظہبی کے رہائشی بھی شامل ہیں ۔

تاہم وہ افراد جنہوں نے قومی ویکسینشن عمل میں حصہ لیا ہے اور الحسن اپلیکیشن پر ان کا اسٹیٹس ای یا گولڈ اسٹار ہے تو ان کیلئے ان لوازمات سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔ اب تک دستیاب معلومات کے مطابق ، 10 جنوری تک تقریبا 250،000 افراد کو کورونا وائرس کی دوسری خوراک دی گئی ہے۔ کمیٹی نے کمیونٹی کے اراکین پر زور دیا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کیلئے اپنے تعاون اور عزم کو جاری رکھیں۔ وہ افراد جو دیئے گئے قواعد و ضوابط پر عمل نہیں کریں گے ان کو جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button